نئی دہلی: دہلی اسمبلی کے اگلے برس ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر عام آدمی پارٹی (عآپ) کامیابی کے جھنڈے پھر سے لہرانے میں مصروف وزیراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو اپنی حکومت کے پانچ سال کے کام کاج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے 26 دسمبر سے گھر گھر جاکر دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیجریوال نے اپنے پوری کابینہ کے ساتھ پارٹی کے راؤز ایونیو میں واقع دفتر میں نامہ نگاروں میں پانچ سال کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کے اندر عوام مالک ہوتی ہے، منتخب حکومت عوام کی خدمت گار ہوتی ہے۔‘‘
Published: undefined
اپنےخادم سے کام کا حساب مانگنا مالک کا حق ہے۔ اس لئے ہم پانچ سال کے کام کا حساب دہلی کی عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔‘‘
وزیراعلی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ ملک میں دہلی ایک ایسا شہر ہے جہاں 24 گھنٹے ساتوں دن بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہی نہیں راجدھانی ملک کا ایسا شہر ہے جہاں 200 یونٹ ماہانہ کھپت والے بجلی کے صارفین کو بجلی کا بل ادا نہیں کرنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتربنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب دہلی کے شہریوں کو طبی خرچ کے سلسلے میں فکر کرنے کوئی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔حکومت نے دہلی کے ہر شہریوں کو مفت صحت خدمات مہیا کرایا ہے۔ حکومت نے گھر کے نزدیک ہی طبی سہولیات مہیا کرانے کے لئے 400 محلہ کلینک کھولا اور سرکاری اسپتالوں کو شاندار بنایا۔
Published: undefined
تعلیم کے شعبہ میں حکومت کے پانچ برسوں کی کامیابیاں شمار کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ’’ہم نے دہلی میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو تعلیم مہیا کرانے کا التزام کیا اور ان پانچ برسوں میں تعلیم کا بجٹ تین گنا کیا گیا۔ نجی اسکولوں میں پانچ برسوں کے دوان منمانی فیس بڑھانے پر روک لگائی گئی۔‘‘ خواتین کی سلامتی کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے۔دہلی میں ایک لاکھ 40 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں اور جلد ہی اتنے اور لگائے جائیں گے۔ دو لاکھ اسٹریٹ لائٹ لگانے کا کام 26 دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ خواتین کی سلامتی سے ان کی حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے والی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو 20 لاکھ اسٹریٹ لائٹ لگانے کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ’’جب عام آدمی پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی تھی دہلی کے صرف 58 فیصد گھروں میں پانی موجود تھا۔ پانچ برسوں کے دوران اسے 93 فیصد گھروں تک پہنچایا گیا ہے اور جو سات فیصد باقی رہ گئے ہیں وہاں بھی جلد ہی اس کا انتظام کردیا جائے گا۔‘‘
گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سبھی سیاسی پنڈتوں کے اندازے کو جھٹلادینے والی عام آدمی پارٹی نے اگلے برس کے شروع میں دہلی اسمبلی کے ہونےوالےانتخابات کی تیاریوں کےسلسلے میں 26 دسمبر سے گھر گھر جاکر دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں آپ کو 70 میں سے 67 سیٹوں پر تاریخی کامیاب حاصل ہوئی تھی۔ ان انتخابات میں مسلسل تین مرتبہ حکومت میں رہی کانگریس کا پوری طرح صفایا ہوگیا تھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کو صرف تین سیٹیں ملی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز