قومی خبریں

مرکز-بی جے پی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو بی جے پی دفتر جانے سے روکا، کئی لیڈروں کو حراست میں لیا

دہلی میں مرکزی حکومت اور بی جے پی خلاف عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاج کیا، سنجے سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے عآپ کے کارکنان مرکز کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ سنجے سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے عآپ کے کارکنان مرکز کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ای ڈی کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے سنگھ کی گرفتاری کے بعد ان کی عدالتی حراست آج ختم ہو رہی ہے اور انہیں راؤ ایونیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس دوران دہلی، اتر پردیش اور ہریانہ کے سینکڑوں عآپ لیڈر اور ہزاروں کارکن دہلی کی سڑکوں پر بی جے پی اور مرکز کے خلاف اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ عآپ کارکن سنجے سنگھ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عآپ کارکنان پارٹی دفتر کے سامنے اپنا زبردست احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

جیل میں بند عآپ ایم پی سنجے سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں کو پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کے دفتر کی طرف جانے سے روک دیا گیا۔ ایسا کرنے کے دوران دہلی پولیس اور عآپ کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ بعد میں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے نہ صرف عآپ کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روکا بلکہ کئی لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined