عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ نے جمعرات (27 جون) کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والے ان ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری غلط ہے۔ ای ڈی و سی بی آئی کی کارروائی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ان ارکان پارلیمنٹ نے ’آمریت نہیں چلے گی‘، ’کیجریوال کو رہا کرو‘ جیسے نعرے لگائے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک نے کہا کہ وہ سی بی آئی کے ذریعے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے معاملے پر راجیہ سبھا میں بھی احتجاج کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کو اس معاملے پر شیوسینا-یو بی ٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ شیو سینا-یو بی ٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ اروند کیجریوال کو ضمانت ملنے کے بعد بھی سی بی آئی نے گرفتار کیا، یہ ایمرجنسی سے زیادہ آمریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں سوالات پوچھے جائیں گے۔
Published: undefined
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے بھی اسے آمریت اور ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ سنیتا کیجریوال نے بدھ (26 جون) کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کوئی قانون نہیں ہے، یہ ایمرجنسی اور آمریت ہے۔ سنیتا کیجریوال نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ 20 جون کو اروند کیجریوال کو ضمانت ملی۔ ای ڈی نے فوراً اسٹے لگوایا۔ اگلے ہی دن سی بی آئی نے گرفتار کر لیا۔ پورا سسٹم اس کوشش میں لگا ہے کہ بندہ جیل سے باہر نہ آ جائے۔ یہ قانون نہیں ہے۔ یہ آمریت ہے، ایمرجنسی ہے۔
Published: undefined
وہیں عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی رقم برآمد ہوئی ہے لیکن پھر بھی انہیں جان بوجھ کر سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا ہے۔ یہ اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ تاکہ عام آدمی پارٹی کو مکمل طور پر تباہ کیا جا سکے۔ سی بی آئی کے ذریعے کیجریوال کی گرفتاری کے فوری بعد عام آدمی پارٹی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر کہا گیا تھا کہ آج جب وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ضمانت ملنے کی پوری امید تھی تو بوکھلاہٹ میں بی جے پی نے فرضی کیس کے ذریعے سی بی آئی سے کیجریوال کو گرفتار کروا دیا۔ سی بی آئی، کیجریوال کو راؤز ایونیو کورٹ لے کر پہنچی جہاں ان کا بلڈ شوگر لیول بہت نیچے گر گیا۔ تانا شاہ (ڈکٹیٹر، آمر)، تم کتنے بھی ظلم ڈھا لو، کیجریوال نہ ہی جھکے گا اور نہ ہی ٹوٹے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined