نئی دہلی: شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جیل میں قید ہیں اور پارتی کے کئی لیڈران کے خلاف ای ڈی کی تفتیش چل رہی ہے۔ دریں اثنا، دہلی کے سماجی بہبود کے وزیر اور پٹیل نگر سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راج کمار آنند عہدے اور پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے انہوں نے اس کا اعلان کیا۔
Published: undefined
راج کمار آنند نے کہا کہ جس طرح سے عام آدمی پارٹی نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا، اس وعدے پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ عام آدمی پارٹی اپنے اصل ایشوز سے بھٹک چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے حوالہ سے پارٹی کی جو پالیسی ہے اس سے وہ متفق نہیں ہیں۔
انہوں نے عآپ سے استعفی دیتے ہوئے کہا، ’’میں سیاست میں وزیر بنا، رکن اسمبلی منتخب ہوا، جو بھی بنا بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی وجہ سے بنا۔ دلتوں کے لیے کام کرنے سے جو پارٹی پیچھے ہٹتی ہے، وہاں میرے لیے رہنا مناسب نہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ راج کمار آنند کے خلاف بھی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالے کی تفتیش چل رہی ہے۔ ان کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری بھی ہو چکی ہے لیکن چھاپہ ماری کیوں کی گئی اس کا پتہ نہیں چلا پایا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں جب ای ڈی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پوچھ گچھ کی تھی تو اس سے عین قبل وزیر راج کمار آنند کی رہائش پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
Published: undefined
راج کمار آنند سال 2020 میں پہلی بار پٹیل نگر سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس سے پہلے ان کی بیوی وینا آنند بھی اسی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔ راج کمار آنند کو دہلی حکومت کے سابق وزیر راجندر پال گوتم کی جگہ کابینہ میں شامل کیا گیا تھا۔ بدھ مت کی ایک تقریب کے دوران ہندو دیوی دیوتاؤں پر نازیبا ریمارکس کیے گئے تھے، جس میں راجندر پال گوتم بھی موجود تھے، جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا اور راجندر گوتم کو کابینہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined