قومی خبریں

عام آدمی پارٹی نے ایوان بالا میں دیا ایم ایس پی پر تحریک التواء کا نوٹس

ایوان بالا میں پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے نوٹس دیتے ہوئے ایوان میں تمام قانون سازی کی کارروائی روک کر اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا۔

سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی
سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے ایوان بالا -راجیہ سبھا میں ضابطہ 267 کے تحت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کسانوں کو ان کی فصلوں کے لئے کم سے کم امدادی قیمت کی ادائیگی سے متعلق ایشوز پر بحث کے لئے تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔

Published: undefined

نوٹس دیتے ہوئے ایوان بالا میں پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ایوان میں تمام قانون سازی کی کارروائی روک کر اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سنجے سنگھ نے اتوار کو ہی آل پارٹی میٹنگ میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور ان کی بات نہ سننے پر میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

Published: undefined

ایوان کے ایک اور رکن ٹی آر ایس کے ڈاکٹر کے کیشوا راؤ نے بھی مرکزی حکومت کی فصلوں کی خریداری کی پالیسی میں تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کے مسئلہ پر بحث کے لئے تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رکن ونے بسواس نے بھی ایم ایس پی کے معاملے پر تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی سیشن آج سے شروع ہو گیا ہے اور 23 دسمبر تک 19 اجلاس ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined