قومی خبریں

کرناٹک انتخابی نتائج میں نہیں نظر آئی عام آدمی پارٹی

کانگریس ہمیشہ سے عام آدمی پارٹی کو بی جے پی کی ’بی‘ٹیم کہتی رہی ہے اور اس کے رہنماؤں کا الزام ہے کہ وہ بی جے پی کی مدد کے لئے انتخابات میں حصہ لیتی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر عآپ
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر عآپ 

کرناٹک اسمبلی انتخابی نتائج سے آنے والے رجحانات جہاں کانگریسیوں کے چہرے پر خوشی کی لہر لے کر آئے ہے وہیں بی جے پی اور جے ڈی ایس کے لئے تو بری خبر ہے ہی لیکن سب سے زیادہ بری خبر کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے لئے ہے کیونکہ ان رجحانات میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

Published: undefined

دہلی اور پنجاب میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے والی پارٹی کو حال ہی میں قومی پارٹی کا درجہ بھی ملا اور کہا یہ جا رہا تھا کہ اس پارٹی کی مقبولیت نوجوان اور تعلیم یافتہ ووٹروں میں سب سے زیادہ ہے لیکن کرناٹک کے رجحانات سے ایسے اشارے نہیں مل رہے اور یہ پارٹی کرناٹک میں کہیں موجود نظر نہیں آ رہی۔ 

Published: undefined

کانگریس ہمیشہ سے عام آدمی پارٹی کو بی جے پی کی ’بی‘ٹیم کہتی رہی ہے اور اس کے رہنماؤں کا الزام ہے کہ وہ بی جے پی کی مدد کے لئے انتخابات میں حصہ لیتی ہے۔ گجرات میں اس بات کو شدت کے ساتھ کانگریس نے اٹھایا تھا، کیونکہ وہاں عام آدمی پارٹی کے کھڑے ہونے سے بی جے پی کو زبردست فائدہ ہوا تھا اور اس نے اب تک سب سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ 

Published: undefined

ویسے جالندھر لوک سبھا سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی صاف ہے اور مبصرین کا ماننا ہے کہ ریاست میں جس کی حکومت ہوتی ہے عوام اس کے امیدوار کے ہی حق میں ووٹ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کی کرناٹک میں اچھی کارکردگی کا سب سے زیادہ نقصان عام آدمی پارٹی کو ہو سکتا ہے کیونکہ دھیرے دھیرے اس کی شبیہ پر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں اور ان کے کئی وزراء بھی جیل میں بند ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined