بہار میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان ہندی نیوز چینل 'آج تک' نے ایک اوپینین پول کا نتیجہ جاری کیا ہے جس میں نتیش حکومت کے لیے بہت اچھی خبر سامنے نہیں آ رہی ہے۔ 'لوک نیتی-سی ایس ڈی ایس' کے ذریعہ کیے گئے اس اوپینین پول میں سب سے بڑی بات یہ سامنے نکل کر آ رہی ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ امیدوار نتیش کمار کو تیجسوی یادو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔ اوپینین پول کے مطابق جہاں نتیش کمار کو 31 فیصد لوگ بطور وزیر اعلیٰ پسند کر رہے ہیں، وہیں تیجسوی یادو کو 27 فیصد لوگوں نے اپنی پسند بتایا ہے۔ گویا کہ این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ امیدوار کے درمیان محض 4 فیصد کا فرق ہے اور یہ فرق آنے والے دنوں میں مزید کم ہو سکتا ہے۔ بہر حال 5 فیصد لوگ ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان کو وزیر اعلیٰ کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ 4 فیصد لوگ بی جے پی لیڈر سشیل مودی کو وزیر اعلیٰ بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
نتیش کمار کے لیے ایک بری خبر اوپینین پول میں یہ بھی ہے کہ انھیں بی جے پی حامی افراد اس مرتبہ اتنا پسند نہیں کر رہے ہیں جتنا کہ 2010 کے انتخاب میں بطور وزیر اعلیٰ پسند کر رہے تھے۔ تازہ اوپین پول کے مطابق 93 فیصد جے ڈی یو حامیوں نے خواہش ظاہر کی کہ نتیش کمار پھر سے وزیر اعلیٰ بنیں جب کہ 55 فیصد بی جے پی حامیوں نے انھیں بطور وزیر اعلیٰ دوبارہ دیکھنے کی تمنا ظاہر کی۔ 2010 میں جب جے ڈی یو نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے اسمبلی انتخاب لڑا تھا اس وقت 91 فیصد بی جے پی حامیوں اور 89 فیصد جے ڈی یو حامیوں نے نتیش کمار کو بطور وزیر اعلیٰ اپنی پسند بتایا تھا۔ ظاہر ہے کہ اس مرتبہ یہ فیصد بہت کم ہو گیا ہے، اور یہ نتیش کمار کے لیے فکر انگیز ہے۔
Published: undefined
اوپینین پول میں نتیش کمار کے لیے یہ اچھی بات ابھر کر سامنے آئی ہے کہ این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ 'لوک نیتی-سی ایس ڈی ایس' کے مطابق این ڈی اے کو جہاں 133 سے 143 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، وہیں مہاگٹھ بندھن کو 88 سے 98 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ایل جے پی کو 2 سے 6 اور دیگر کو 6 سے 10 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سروے میں 38 فیصد لوگوں نے این ڈی اے پر بھروسہ ظاہر کیا ہے جب کہ 32 فیصد لوگوں نے مہاگٹھ بندھن پر امید ظاہر کی ہے۔ 6 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ ریاست میں ایل جے پی کی حکومت بننی چاہیے۔ یہاں قابل غور یہ ہے کہ این ڈی اے جو انتخاب میں بہت بڑی کامیابی کے دعوے کر رہی ہے، ویسا کچھ اوپینین پول میں نظر نہیں آ رہا ہے۔ این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان جو 6 فیصد کا فرق ہے، یہ ووٹنگ کےد وران ختم بھی ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ لوک نیتی-سی ایس ڈی ایس کے اوپینین پول میں 373 اسمبلی سیٹوں کے 148 بوتھوں کا احاطہ کیا گیا جن میں سے 3731 لوگوں سے بات کی گئی۔ یہ سروے 10 سے 17 اکتوبر کے درمیان کیا گیا۔ ان میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین ووٹروں سے بات کی گئی۔ پس منظر کی بات کریں تو 90 فیصد سیمپل دیہی علاقوں سے اور 10 فیصد شہری علاقوں کے لوگوں سے بات کی گئی۔ ان میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔ 18 سے 25 سال تک کے 14 فیصد، 26 سے 35 سال کے 29 فیصد، 36 سے 45 سال کے 15 فیصد، 46 سے 45 سال کے 15 فیصد اور 56 سال سے زیادہ کے 17 فیصد لوگ شامل تھے۔ اس سیمپل میں 16 فیصد اعلیٰ ذات، 51 فیصد او بی سی، 18 فیصد ایس سی اور 14 فیصد مسلم شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined