گجرات کے سوراشٹر علاقے میں شدید بارش کے درمیان ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ دیو بھومی دوارکا ضلع کے جام کھمبالیہ قصبے میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک بزرگ خاتون اور اس کے خاندان کی دو بیٹیاں ہلاک ہو گئیں۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ مکان خستہ حالت میں تھا۔ یہ حادثہ منگل کی شام جام کھمبالیہ شہر کے گگوانی پھلی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر تقریباً 6 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمارت شدید بارش کی وجہ سے گر گئی تھی، جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ملبے سے لاشیں نکالیں۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کیسر بین کنجاریا (65)، پریتی بین کنجاریا (15) اور پائل بین کنجاریا (18) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے کئی اضلاع میں شدید بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب