لکھنؤ: سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ کے انتقال کی وجہ سے اتر پردیش میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اعلی اور متعدد دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اجیت سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کیہ اترپردیش بالخصوص مغربی یوپی میں کسانوں کی سیاست کے ذریعہ شناخت بنانے والے اجیت سنگھ جمعرات کی صبح گڑگاؤں کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں داخل اسپتال کیا گیا تھا۔ اجیت سنگھ کے بیٹے جینت چودھری نے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔
Published: undefined
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کیا کہ"سابق مرکزی وزیر اورسینئر کسان رہنما چودھری اجیت سنگھ جی کی موت بہت افسوسناک ہے۔ انہیں زبردست خراج عقیدت۔ بھگوان رام آنجہانی کی آتما کو شانتی دے اور غمزدہ کنبہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ اوم، شانتی۔‘‘
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ "سابق مرکزی وزیر ، آر ایل ڈی کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ جی کی اچانک موت کسانوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ وہ مزدوروں کے مسیحا تھے۔‘‘ ایشور آنجہانی کی آتما کو شانتی اور غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کو صبرجمیل عطا کرے۔‘‘
Published: undefined
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کیا کہ "راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اوراپنے کمیونٹی کے مقبول رہنما چودھری اجیت سنگھ کے انتقال کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ ان کے اہل خانہ اور اس کے تمام عزیزوں سے میری دلی تعزیت۔ قدرت ان سب کو یہ دکھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔"
Published: undefined
پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ شیو پال سنگھ یادو نے کہاکہ “راشٹریہ لوک دل کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ جی کے انتقال کی افسوسناک خبر سے میں حیران اور رنجیدہ ہوں۔ آپ کی موت کسانوں کی جدوجہد اور ہندوستانی سیاست کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایشور آنجہانی کی آتما کو شانتی عطا کرے اور غمزدہ کنبہ اور حامیوں کو صبر جمیل عطا کرے۔‘‘
Published: undefined
ریاستی بی جے پی صدر سوتنتردیو سنگھ نے کہا کہ "نیشنل لوک دل کے قومی صدر اور سینئر کسان رہنما چودھری اجیت سنگھ جی کے اچانک انتقال کی اطلاع افسوسناک ہے۔ اللہ تعالیٰ آنجہانی کی آتما کو شانتی دے اور غمزدہ خاندان کو اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ "
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined