پٹنہ: اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور مہاگٹھبندھن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے اور اس کی وجہ سے لوگ کورونا جیسے نامساعد حالات میں بھی بڑھ چڑھ کر ووٹ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ اپنی ماں اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے ساتھ دوسرے مرحلے کی ہو رہی ووٹنگ کے لیے دارالحکومت پٹنہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 107 پر ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد تیجسوی یادو نے صحافیوں سے بات چیت میں اس مرحلہ میں بھی لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔ یہاں کے لوگ تعلیم، دوا، کمائی، آبپاشی، مہنگائی، سنوائی اور کارروائی والی حکومت کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو انہوں نے خط لکھ کر سوال پوچھے ہیں، امید ہے کہ پی ایم مودی اپنی ریلی میں ان سوالوں پر ضرور وضاحت پیش کریں گے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست خراب دور سے گزر رہی تھی۔ سیلاب، کورونا اور مزدوروں کے حالات سبھی کو معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت سے ریاست کے لوگ کافی خفا ہیں۔ وہیں سابق وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی لیڈر رابڑی دیوی نے کہا کہ ریاست کے لوگ اب تبدیلی چاہ رہے ہیں۔ اس مرتبہ کے انتخابات کے بعد تبدیلی ضرور دیکھنے کو ملے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز