نینی تال: اتراکھنڈ کے رام نگر میں جمعہ کو سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے نو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پنجاب سے آنے والے سیاحوں کی کار کاربٹ پارک سے متصل ڈھیلا برساتی نالے میں بہہ گئی۔ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کار کافی دور تک بہہ گئی جس کے باعث کار میں سوار 9 افراد کی موت اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے رام نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنکج بھٹ نے کہا کہ نو لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں سے چار کا تعلق پٹیالہ سے جبکہ دو کا تعلق رام نگر سے ہے اور باقی کی شناخت ہونا باقی ہے۔ اطلاع ملتے ہی رام نگر اور ڈھیلا چوک پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز