قومی خبریں

دہلی کے کلیانپوری میں سہ منزلہ زیر تعمیر عمارت زمیں دوز، علاقہ میں افرا تفری، ویڈیو وائرل

کلیانپوری کے بلاک-15 میں جو عمارت منہدم ہوئی ہے وہاں مکان مالک وید پرکاش اپنے دو بھائیوں اور ماں کے ساتھ رہتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ یہ سہ منزلہ مکان 22.5 گز کا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس </p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

دہلی کے کلیانپوری علاقہ میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک زیر تعمیر سہ منزلہ عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمیں دوز ہو گئی۔ اس حادثہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Published: undefined

وائرل ہو رہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عمارت زمیں دوز ہوئی تو لوگ جان بچا کر اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔ معاملہ کلیانپوری کے بلاک-15 کا ہے اور اس مکان کے مالک وید پرکاش ہیں۔ وہ یہاں اپنے دو بھائیوں اور ماں کے ساتھ رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سہ منزلہ مکان 22.5 گز کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے ایک نالہ بنایا جا رہا ہے جس کی کھدائی کے سبب یہ حادثہ ہوا۔ وید پرکاش کے مطابق انھوں نے اس کھدائی کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ 8 سے 9 فٹ گڈھا کرنے پر مکان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔

Published: undefined

وید پرکاش کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز تقریباً تین بجے مکان کے پیچھے سے چٹکنے کی کچھ آواز آئی تو انھوں نے فوراً پولیس کو خبر دی۔ پولیس نے چاروں طرف کی دکانوں اور مکانوں کو خالی کرانے کے بعد بیریکیڈنگ کر دی تھی۔ بریکیڈنگ کرنے کے ایک گھنٹہ کے اندر مکان دیکھتے ہی دیکھتے منہدم ہو گیا۔ اب اس کے اندر رکھا سامان بھی ملبہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined