قومی خبریں

پٹنہ میں گول گھر کے پاس لگی خوفناک آگ، 6 گیس سلنڈروں میں دھماکہ، علاقے میں دہشت

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو ضرور پا لیا ہے، لیکن کچھ حصوں میں لگی آگ کو بجھایا جانا ابھی باقی ہے، سلنڈر دھماکہ کے سبب علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سلنڈر دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سلنڈر دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جمعہ کے روز خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پٹنہ کے تاریخی گول گھر علاقہ واقع ایک جھونپڑی میں جمعہ کی دوپہر یہ آگ لگی جو تیزی کے ساتھ آس پاس کی دوسری جھونپڑیوں تک پھیل گئی۔ غنیمت یہ رہی کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، حالانکہ لاکھوں روپے کی ملکیت خاک میں مل جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے بعد اس کے اندر موجود تقریباً 6 سلنڈروں میں دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے آگ نے مزید شدت اختیار کر لی۔ ان دھماکوں کی وجہ سے علاقہ میں دہشت بھی پھیل گئی اور لوگ وہاں سے بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔ جیسے ہی اس حادثہ کی خبر فائر بریگیڈ دستہ کو ملی، وہ فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کر دی۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق فائر بریگیڈ دستہ نے آگ پر قابو ضرور پا لیا ہے، لیکن کچھ حصوں میں لگی آگ کو بجھایا جانا ابھی باقی ہے۔

Published: undefined

آگ کس وجہ سے لگی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ پچھوا ہوا کی وجہ سے آگ کی لپٹوں نے خوفناک شکل اختیار کر لی اور تیزی کے ساتھ یہ آگ ایک جھونپڑی سے دوسری جھونپڑی کی طرف بڑھنے لگی۔ ہوا کی وجہ سے فائر بریگیڈ دستہ کو بھی آگ پر قابو پانے میں بہت مشقت کرنی پڑی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined