ممبئی میں آتشزدگی کے ایک خوفناک واقعہ میں 2 لوگوں کی جل کر موت واقع ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ ممبئی کے کاندیولی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک عمارت آگ کی زد میں آ گئی۔ اس اندوہناک واقعہ میں 2 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، جن میں سے 3 کی حالت سنگین ہے۔
Published: undefined
بی ایم سی کی طرف سے دی گئی جانکاری میں کہا گیا ہے کہ کاندیولی مغرب کے مہاویر نگر کی پاون دھام وینا سنتور بلڈنگ میں آج صبح آگ لگنے سے 2 لوگوں کی جان چلی گئی اور 3 افراد سنگین زخمی ہوئے۔ تازہ جانکاری کے مطابق 8 فائر فائٹرس کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ 12.27 بجے پیش آیا جس میں ایک خاتون اور اس کے 8 سالہ بچے کی موت کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ہلاک خاتون کا نام گلوری والفٹی ہے جس کی عمر 43 سال ہے، جبکہ بچے کا نام جوسو جیمس رابرٹ بتایا جا رہا ہے۔ جن تین لوگوں کے سنگین طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے ان کے نام لکشمی بورا (40 سال) 45 سے 50 فیصد جل چکی ہیں، جبکہ راجیشوری بھرترے (24 سال) 100 فیصد جھلس گئی ہیں۔ ایک دیگر خاتون رنجن سبود شاہ (76 سال) کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ 45 سے 50 فیصد جل چکی ہیں۔ تینوں زخمی خواتین کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی ہے، اسی بلڈنگ میں آئی پی ایل کرکٹر پال چندرشیکھر ولتھاٹی کا چوتھی منزل پر گھر ہے۔ جن دو لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ ان کے گھر امریکہ سے مہمان آئے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آگ پہلی اور دوسری منزل پر زیادہ شدت کے ساتھ لگی تھی جو اوپر کی طرف بڑھ رہی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined