قومی خبریں

کیرالہ میں پیش آیا حیرت انگیز معاملہ، ایس ایف آئی لیڈر بغیر امتحان دیئے پاس، مہاراجہ کالج کے سامنے طلبا کا مظاہرہ

معاملہ ایرناکولم کے ایک کالج کا ہے۔ الزام ہے کہ ایس ایف آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری پی ایم آرشو نے کسی بھی امتحان میں حصہ نہیں لیا تھا، پھر بھی انھیں پاس کر دیا گیا۔

امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

کیرالہ میں ایک ایس ایف آئی (اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا) لیڈر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے نقلی مارک شیٹ حاصل کی ہے۔ یہ معاملہ ایس ایف آئی لیڈر پی ایم آرشو سے جڑا ہوا ہے جو طول پکڑتا جا رہا ہے۔ الزام ہے کہ بغیر امتحان میں بیٹھے ہی انھیں امتحان میں پاس کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کیرالہ کانگریس کے لیڈر رمیش چنیتھالہ نے کہا کہ ’’ریاست میں یہ کیا ہو رہا ہے۔‘‘ کانگریس نے کیرالہ میں بایاں محاذ حکومت کی قیادت کرنے والی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسوادی) کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کیونکہ ایس ایف آئی اس پارٹی کی طلبا یونٹ ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق معاملہ ایرناکولم کے ایک کالج کا ہے۔ الزام ہے کہ ایس ایف آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری پی ایم آرشو نے کسی بھی امتحان میں حصہ نہیں لیا تھا، پھر بھی انھیں پاس کر دیا گیا۔ اس تعلق سے رمیش چنیتھالہ نے اے این آئی سے کہا کہ ’’اگر یہ ایس ایف آئی ہے، تو کیرالہ میں وہ بغیر چیلنج کے کالج انتخاب جیت جاتے ہیں، بغیر امتحان دیئے پاس ہو جاتے ہیں اور ملازمتوں کے لیے فرضی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں۔ کیرالہ میں کیا ہو رہا ہے؟ یہ کیرالہ حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ منگل کے روز ریاست میں کانگریس کی طلبا یونٹ کیرالہ اسٹوڈنٹ یونین (کے ایس یو) نے الزام لگایا کہ ایرناکولم کے مہاراجہ کالج نے ایس ایف آئی لیڈر پی ایم آرشو کی مارک شیٹ جاری کی ہے جس میں انھیں پاس دکھایا گیا ہے۔ کے ایس یو نے الزام لگایا کہ آرشو نے ایک بھی امتحان میں حصہ نہیں لیا تھا۔

Published: undefined

’ٹائمز ناؤ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ نے ریزلٹ کو تکنیکی خامی بتاتے ہوئے کہا کہ اس ریزلٹ کو حکومت ہند کے ماتحت آنے والے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) نے پبلش کیا ہے۔ بہرحال، اس واقعہ کے خلاف کے ایس یو نے بدھ کے روز مہاراجہ کالج کے سامنے مظاہرہ کیا۔ کیرالہ اسٹوڈنٹ یونین نے سابق ایس ایف آئی لیڈر ودیا وجین پر کالج کی نقلی مہر اور لیٹر ہیڈ کا استعمال کر کے ملازمت حاصل کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اس مظاہرہ میں شامل طلبا پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کر انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined