سعودی عرب کے صحافی اور فوٹو گرافر محمد الشریف نے تبوک علاقے کے مشہور سیاحتی لینڈ مارک'ضبا' شہر اور اس کی بندرگاہ کے مناظر اپنے کیمرے میں مفوظ کیے ہیں۔ بحیرہ احمر کےشمال مغرب میں واقع یہ شہرخلیج عقبہ سے 300 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔
محمد الشریف کی طرف سے الضباء شہر اور اس کی بندرگاہ کی لی گئی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ شہر اور بندرگاہ کی خوبصورتی کے مسحور کن نظارے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الشریف نے کہا کہ الضباء شہر کی بندرگاہیں بحیرہ احمر میں مشہورتجارتی، ماہی گیری کی بندرگاہیں شمار کی جاتی ہیں۔ الضباء شہر کی خوبصورتی کی بہ دولت اس شہر کو بحیرہ احمر کا موتی کہا جاتا ہے۔ اس شہری کی صاف ستھری آب وہوا اور فضاء دیکھنے والوں پرسحر طاری کردیتی ہے۔
Published: undefined
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الضباء شہر نہ صرف قدرتی حسن کی بہ دولت مشہور ہے بلکہ اس میں کئی تاریخی عمارتیں، قلعے اور صدیوں پرانے محلات ہیں۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined