ووٹنگ کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا لگاتار کوششیں کرتا رہا ہے۔ اب اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایک خاص پیش قدمی کی ہے۔ ووٹنگ کو فروغ دینے کے لیے تیار کیے گئے نغمہ ’میں بھارت ہوں‘ کو دہلی کے سبھی سنیما ہال اور ملٹی پلیکس میں کسی بھی فلم کے شروع ہونے سے پہلے چلایا جائے گا۔ انتخابی کمیشن نے سبھی ریاستوں کے چیف الیکشن کمشنر کو بھی ریاستوں میں اس نغمہ کو پھیلانے کے لیے ایسا ہی قدم اٹھانے کو کہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ اس طرح کم ووٹنگ ٹرن آؤٹ سے نمٹا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ووٹرس کو وقف الیکشن کمیشن کا یہ نغمہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔ مشہور فلمساز سبھاش گھئی کی ٹیم ’سبھاش گھئی فاؤنڈیشن‘ نے اسے تیار کیا ہے۔ ’میں بھارت ہوں، ہم بھارت کے مت داتا ہیں‘ نغمہ کو سونو نگم، استاد راشد خان سمیت کئی گلوکاروں نے گایا ہے۔ اداکار آر مادھون اور پنکج ترپاٹھی نے بھی اس نغمہ میں اپنی اداکاری پیش کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جس وقت یہ نغمہ تیار کیا جا رہا تھا، اس وقت اداکار آر مادھون اسپین میں تھے۔ جب ان سے کہا گیا کہ انھیں اس نغمہ میں اپنا تعاون پیش کرنا ہے تو انھوں نے بتایا کہ فی الحال وہ وطن واپس نہیں لوٹ رہے۔ ایسے حالات میں انھوں نے اسپین میں خود ہی ایک ویڈیو شوٹ کر کے اس نغمہ کے لیے بھیج دیا۔ جب اس نغمہ کو تیار کرنے کے لیے سبھاش گھئی کے سامنے الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز رکھی گئی تو اس میں بہت سارے ایشوز تھے۔ اس دوران سبھاش گھئی نے کہا کہ سبھی ایشوز کو دو سے پانچ منٹ کے نغمہ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بعد انھوں نے اس نغمہ کو تیار کرنے کی ذمہ داری لی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined