قومی خبریں

بی جے پی سے صرف کانگریس ہی لڑ سکتی ہے: راہل گاندھی

ایچ ٹی لیڈرشپ سمٹ میں اپنے خطاب کی شروعات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’آج ملک کے 120 کروڑ شہریوں کے اوپر ایک خاض طرح کا نظریہ مسلط کر دیا گیا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے صدر راہل گاندھی اس وقت ہندوستان ٹائمز کی تقریب ’ایچ ٹی لیڈرشپ سمٹ 2018‘ (Hindustan Times Leadership Summit 2018) میں شرکت کر رہے ہیں۔

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

ایچ ٹی سمٹ کی لائیو ویڈیو دیکھنے کے لئے ویڈیو پر کلک کریں:
راہل گاندھی اقتدار میں آنے کے بعد کیا کریں گے؟

1۔ میں چھوٹے اور متوسط کاروباروں کو فروغ دوں گا۔

2۔ کسانوں کو احساس دلاؤں گا کہ وہ ملک کے لئے اہم ہیں۔

3۔ کم خرچ میں بہتر طبی اور تعلیمی ڈھانچہ تعمیر کروں گا۔

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے آپ اس سے ملک کی سرگرمیوں کو علیحدہ نہیں رکھ سکتے۔ آج خارجہ پالیسی میں کوئی حکمت عملی نظر ہی نہیں آ رہی ہے۔ آپ کو (مودی حکومت) ڈوکلام پر کرنا کچھ اور چاہئے تھا لیکن آپ نے کیا کچھ اور۔ نیپال (ہندوستان سے دور) جا چکا ہے، مالدیوپ بھی نکل چکا ہے۔‘‘

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

بی جے پی سے صرف کانگریس ہی لڑ سکتی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا ’’وہ نظریہ جو کانگریس سے جنگ لڑ رہا ہے وہ صرف اور صرف کانگریس ہو سکتا ہے۔ آر ایس ایس کا ایجنڈہ ملک کے تمام اداروں کو قبضہ میں لینے کا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’ملک کے سامنے آج دو سب سے بڑے مسائل ہیں۔ ان میں سے ایک بے روزگاری کا ہے۔ چھوٹے اور متوسط کاروباروں پر توجہ دی جانی چاہئے تھی لیکن حکومت ان پر حملہ کر رہی ہے۔‘‘

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

میں مندر، مسجد، گرودوارا ہر جگہ گیا: راہل گاندھی

ایچ ٹی سمٹ کے دوران راہل گاندھی نے کہا، ’’میں گزشتہ 4 سالوں کے دوران مندر، مسجد، گرودوارا ہر جگہ گیا۔ اچانک اس کی تشہیر کی جانے لگی، مجھے لگتا ہے بی جے پی کو یہ پسند نہیں آ رہا۔ ہو سکتا ہے بی جے پی رہنما یہ محسوس کرتے ہوں کہ مندروں میں تو صرف وہی جا سکتے ہیں۔‘‘

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

نوٹ بندی نے ڈی جی پی کو 2 فیصد تک گرا دیا: راہل گاندھی

ایچ ٹی سمٹ میں اپنے خطاب کی شروعات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’آج ملک کے 120 کروڑ شہریوں کے اوپر ایک خاض طرح کا نظریہ مسلط کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان کے عوام متحد ہیں اور ہم تقسیم کاری میں یقین نہیں رکھتے۔ ہمیں آج ایک بار پھر سے سوچنا ہوگا کہ وہ ذہن کہاں ہے جس میں خوف نہ ہو۔‘‘

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’نوٹ بندی نے ڈی جی پی کو 2 فیصد تک گرا دیا۔ جی ایس ٹی کے حوالہ سے بھی ہمارا تصور مختلف تھا لیکن مودی حکومت نے ہماری ایک نہیں سنی۔

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

آدھار کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہ، ’’آدھار کا آئیڈیا لوگوں کو سہارا دینے کا تھا، ان کی زندگی کو آسان بنانا تھا لیکن حکومت نے اسے لوگوں کی جاسوسی کرنے کا آلہ بنا دیا۔‘‘ انہوں نے کہا ’’آپ مکالمہ کے بغیر ملک کو نہیں چلا سکتے، ہم نے کئی مرتبہ حکومت سے بات کرنے کی کوشش کی۔‘‘

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

راہل گاندھی نے کہا، ’’کانگریس کا اگر بی ایس پی سے اتحاد نہیں ہو پا رہا ہے تو مجھے نہیں لتا کہ اس کا انتخابات پر کوئی اثر ہوگا۔‘‘

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Oct 2018, 10:23 AM IST