اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، منی پور اور پنجاب میں اسمبلی انتخاب کی تاریخیں انتہائی قریب ہیں۔ اس سے قبل تریپورہ میں برسراقتدار بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ پیر کے روز بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی سدیپ رائے برمن اور آشیش کمار ساہا نے اسمبلی رکنیت اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ خبر گرم ہے کہ دونوں کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
پیر کی صبح تریپورہ کے سابق وزیر سدیپ رائے برمن اور آشیش کمار ساہا نے اسمبلی اسپیکر سے ملاقات کر اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ استعفیٰ کے بعد رائے برمن اور ساہا دونوں نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے اپنا استعفیٰ بی جے پی کے ریاستی صدر مانک ساہا کو بھی بھیج دیا ہے۔
Published: undefined
سدیپ رائے برمن نے اسمبلی اسپیکر چکرورتی کو استعفیٰ سونپنے کے بعد اور دہلی روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے کہا کہ ’’ہم آج (پیر) دہلی جا رہے ہیں اور ہفتہ کو یہاں واپس آئیں گے، پھر ہم آپ کو اپنے مستقبل کے سیاسی قدم کے بارے میں تفصیل سے سب کچھ بتائیں گے۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان رائے برمن اور ساہا کے قریبی ذرائع نے کہا کہ وہ دہلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دیگر سینئر لیڈروں سے ملاقات کر سکتے ہیں اور پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رائے برمن اور ساہا تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کے سخت ناقد رہے ہیں۔ دونوں 2017 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined