نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو اداکارہ کنگنا رناوت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کے شہیدوں کی توہین کی ہے اس لیے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے اس سے تمام سرکاری اعزازات واپس لیے جائیں۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے کنگنا رناوت کو ’سرکاری اداکارہ‘ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ملک کے شہیدوں کی توہین کی ہے، اس لیے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کنگنا کو مسائل اور حقائق کی بنیادی سمجھ نہیں ہے کیونکہ وہ اسکرپٹ پڑھتی ہیں اور لکڑی کے گھوڑے پر شوٹنگ کرتی ہیں، اس لیے انہیں باپو کی لاٹھی کی طاقت کا احساس نہیں ہوتا اور ان کی تذلیل کرتی ہیں۔ ہندو اور ہندوتوا کے تنازع پر ترجمان نے کہا کہ مہاتما گاندھی ہندو کی علامت ہیں اور ان کے قاتل ناتھو رام گوڈسے ہندوتوا کی علامت ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کنگنا لگاتار مہاتما گاندھی پر بیان بازی کر رہی ہیں اور مودی حکومت اور بی جے پی خاموش ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ کنگنا تو یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ ہمیں آزادی 1947 میں نہیں بلکہ 2014 میں حاصل ہوئی ہے۔ کنگنا کو تاریخ کا علم نہیں ہے تو انہیں اس طرح کے تبصروں سے باز رہنا چاہئے۔ گورو ولبھ نے کہا کہ عظیم شخصیات کے بارے میں اتنا کچھ غلط کہنے اور غلط بیان بازی کرنے کے بعد ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ملک کے باوقار شہری کو پدم شری اعزاز فراہم کیا جاتا ہے اور جتنے لوگوں کو بھی یہ اعزاز دیئے گئے ہیں، وہ ملک کے بہتر شہریوں اور محب وطن کو دیئے گئے ہیں۔ لہٰذا کنگنا سے یہ اعزاز واپس لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا کو یہ سب بیان دینے کے لئے کون کہہ رہا ہے یہ ہر کسی کی سمجھ سے بالاتر ہے لیکن انہیں اب بھی اپنے بیانات پر معافی مانگ لینی چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز