پونے پولس کی معاشی کرائم سیل نے بدھ کو بینک آف مہاراشٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او رویندر مراٹھے کو 2000 کروڑ روپے کے قرض گھوٹالہ میں 6 لوگوں سمیت گرفتار کر لیا۔ یہ معاملہ پونے کے رئیل اسٹیٹ ڈیولپر ڈی ایس کے گروپ سے جڑا ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق مراٹھے اور بینک کے دیگر افسران کے پاس بلڈر کے دیوالیہ ہونے کی جانکاری تھی، اس کے باوجود عہدہ کا غلط استعمال کر کے ان پر بلڈر کو 2000 کروڑ روپے کا قرض دینے کا الزام ہے۔
Published: undefined
پولس نے سبھی گرفتار لوگوں پر دھوکہ دہی، ٹھگی، مجرمانہ سازش اور بھروسہ توڑنے کا معاملہ درج کیا ہے۔ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر مراٹھے کے علاوہ کارگزار ڈائریکٹر راجندر گپتا، زونل منیجر نتیانند دیش پانڈے اور سابق سی ایم ڈی سشیل مہنوت کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مہنوت کو جے پور سے گرفتار کیا گیا۔
اس سال فروری میں ہی ڈی ایس کے گروپ کے مالک ڈی ایس کلکرنی اور ان کی بیوی ہیمنتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر 4000 سرمایہ کاروں کو 1150 کروڑ روپے کا چونا لگانے کا الزام ہے۔ کلکرنی پر یہ بھی الزام ہے کہ انھوں نے سرمایہ کاروں کے 230 کروڑ روپے بھی نہیں لوٹائے ہیں۔ مہاراشٹر حکومت نے گزشتہ مہینے مالکان اور کمپنی کی 120 سے زائد ملکیت اور 275 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined