وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت اپنی آبائی ریاست گجرات کے دورے پر ہیں۔ وہ ’وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر احمد آباد گئے ہیں۔ پی ایم مودی بدھ کو سائنس سٹی میں موجود روبوٹک گیلری میں پہنچے جہاں ان کا استقبال کرنے کے لیے ایک دو نہیں بلکہ روبوٹ کی ایک بڑی تعداد کھڑی ہوئی تھی۔ سب سے دلچسپ نظارہ تب دیکھا گیا جب ایک روبوٹ پی ایم مودی کے سامنے چائے اور سینڈوِچ لے کر پہنچا۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر روبوٹک گیلری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا ہے ’’روبوٹکس کے ساتھ مستقبل کے بے پناہ امکانات کی تلاش!‘‘ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک روبوٹ پی ایم مودی کے سامنے ناشتے کا ایک پلیٹ لے کر پہنچتا ہے۔
Published: undefined
ایکس پلیٹ فارم پر پی ایم مودی نے گجرات سائنس سٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’صبح کا وقت گجرات سائنس سٹی کی خوبصورتی کو دیکھنے میں گزارا۔ شروعات روبوٹکس گیلری سے ہوئی، جہاں روبوٹکس کے بے پناہ امکانات کو شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کیسے یہ نوجوانوں میں تجسّس پیدا کر رہے ہیں۔ ربوٹکس گیلری کے کیفے میں روبوٹ کے ذریعہ پیش کیے گئے ایک کپ چائے کا بھی لطف لیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined