قومی خبریں

یو پی بی جے پی میں شگاف، ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ میں گھمسان، پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم

پارٹی نے اترپردیش کی گورکھپور شہر نشست سے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال کو وضاحتی نوٹس جاری کیا ہے، جبکہ رکن پارلیمنٹ روی کشن رکن اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش بی جے پی میں ان دنوں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور پارٹی کے کئی لیڈارن دست و گریباں نظر آ رہے ہیں۔ پارٹی نے اترپردیش کی گورکھپور شہر نشست سے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ جبکہ رکن پارلیمنٹ روی کشن نے عکن اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 28 Aug 2020, 11:11 AM IST

روی کشن نے کہا، ’’’اگر رکن اسمبلی ہونے پر آپ ناراض ہو جاتے ہیں تو استعفیٰ دے دیجئے۔" بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر اگروال نے حال ہی میں ٹوئٹ کر کے یوپی میں نظم نسق کی ابتر صورت حال پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا انہیں رکن اسمبلی کی حیثیت سے خود پر شرم آتی ہے۔ اس پر پارٹی کی طرف سے ایک ہفتہ کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

Published: 28 Aug 2020, 11:11 AM IST

گورکھپور شہر کے ایم ایل اے ڈاکٹر اگروال کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی ’روایات‘ اور اصولوں کے خلاف برتاؤ کرنے پر وضاحتی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سواتنترودیو سنگھ کی ہدایت پر ریاستی جنرل سکریٹری جے پی ایس راٹھور نے ڈاکٹر اگروال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا، "پارٹی کے طرز عمل کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالی جا رہی ہے جو حکومت اور تنظیم کی شبیہ کو داغدار بناتی ہے۔ یہ حرکت نظم و ضبط کے زمرے میں آتی ہے۔ مذکورہ بالا کے تناظر میں آپ ایک ہفتہ کے اندر پارٹی دفتر کو اپنی وضاحت بھیجنے کی زحمت کریں۔‘‘

Published: 28 Aug 2020, 11:11 AM IST

واضح رہے کہ گورکھپور میں پچھلے کچھ دنوں سے اسسٹنٹ انجینئر کے تبادلے کا معاملہ گرم ہے۔ اس سے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر اگروال اور رکن پارلیمنٹ روی کشن آمنے سامنے ہیں۔ اس معاملے میں جہاں چار اراکین، پارلیمنٹ ممبر پارلیمنٹ کے حق میں آ گئے، وہیں اس نظریاتی لڑائی میں بانس گاؤن کے رکن پارلیمنٹ کملیش پاسوان شہر کے ایم ایل اے کی حمایت میں کود پڑے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی شہر کے ایم ایل اے ڈاکٹر اگروال نے بھی رکن پارلیمنٹ کے اس پیغام پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ شہر کے رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ "آپ کا بہت بہت شکریہ۔ انصاف اور احترام کے لئے کوئی تو موجود ہے۔"

Published: 28 Aug 2020, 11:11 AM IST

در اصل، ایم ایل اے اگروال نے اسسٹنٹ انجینئر کےکے سنگھ کی ڈپٹی چیف منسٹر سے خط لکھ کر شکایت کی ہے، جس کے بعد انجینئر کو ہیڈ کوارٹر سے منسلک کر دیا گیا۔ اسی دوران، رکن پارلیمنٹ روی کشن شکلا نے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ کو تبادلہ روکنے کے لئے ایک خط لکھا اور انجینئر کو محنتی اور قابل اعتماد قرار دیا۔

Published: 28 Aug 2020, 11:11 AM IST

گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ روی کشن نے ڈاکٹر اگروال سے کہا، ’’اگر آپ کو پارٹی کی پالیسیوں اور اصولوں سے اتنی پریشانی ہو رہی ہے تو آپ پارٹی سے استعفیٰ دے دیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل اے رادھا موہن نے ہمیشہ پارٹی مخالف چیزوں کی تشہیر کر کے عوام کو گمراہ کیا ہے۔ وہ گورکھپور میں جاری ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈاکتے رہتے ہیں اور اشتعال انگیز بیانات دے کر پارٹی کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روی کشن کے پی آر او سے جب ان کا بیان لیٹر ہیڈ پر مانگا گیا تو انہوں نے رات ہو جانے کا حوالہ دیتے ہوئے تحریری بیان دینے سے انکار کردیا۔

Published: 28 Aug 2020, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Aug 2020, 11:11 AM IST