گزشتہ 25 نومبر کو پولیس کو ایک چٹھی ملی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ ناگپور کے ریشمی باغ واقع آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑایا جائے گا۔ اس چٹھی میں کسی کا نام نہیں لکھا ہوا تھا، لیکن پولیس نے تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھری چٹھی سکردرا تھانہ میں ملی تھی۔ پولیس نے اس چٹھی کی جانچ کی اور ایک شخص کو گرفت میں لیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ یہ مہاراشٹر کی سرکاری بجلی کمپنی میں انجینئر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور یہ پتہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے کہ اس خط کو بھیجنے کے پیچھے کیا مقصد پوشیدہ تھا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 نومبر کو ناگپور کے سریش بھٹ جلسہ گاہ میں بجلی اہلکاروں کا ایک پروگرام منعقد ہوا تھا۔ اسی دن سکردرا تھانہ کی پولیس کو ایک گمنام چٹھی ملی جس میں سریش بھٹ جلسہ گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس خط کو دیکھ کر پولیس حرکت میں آ گئی تھی۔ ایسا اس لیے کیونکہ آر ایس ایس کا دفتر سریش بھٹ جلسہ گاہ کے بغل میں ہی ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالتے وقت پولیس کو پتہ چلا کہ سرکاری بجلی کمپنی میں کام کرنے والے شخص نے یہ خط بھیجا ہے۔ پولیس نے مشتبہ کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کی۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے خود بتایا کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined