قومی خبریں

راجستھان کے دَھولپور میں دردناک سڑک حادثہ، بس کی ٹمپو سے زوردار ٹکر، 8 بچوں سمیت 11 کی موت

حادثہ باڑی صدر تھانہ علاقہ میں قومی شاہراہ 11بی پر سُنی پور گاؤں کے قریب ہوا۔ ٹمپو میں سوار سبھی لوگ باڑی شہر کے گومٹ محلہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ  / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

 

راجستھان کے دھولپور میں بہت ہی دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک سلیپر کوچ بس نے ٹمپو کو زوردار ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں 5 بچے، 3 بچیاں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ حادثہ میں 3 لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ان کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

یہ حادثہ باڑی صدر تھانہ علاقہ میں قومی شاہراہ پر سُنی پور گاؤں کے قریب ہوا۔ ٹمپو میں سوار سبھی لوگ باڑی شہر کے گومٹ محلہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ یہ لوگ برولی گاؤں میں اپنے رشتہ دار کے یہاں 'بھات پروگرام' میں شامل ہو کر واپس لوٹ رہے تھے۔

Published: undefined

حادثہ میں بس کو بھی بُری طرح نقصان پہنچا ہے۔ کیونکہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت اس کی رفتار کافی تیز تھی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ حادثے کے بعد لوگوں کی چیخ و پکار گونج اٹھی۔ اس دوران ہائی وے سے گزر رہے لوگوں نے زخمیوں کی مدد کی اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ کچھ لوگ شدید طور سے زخمی تھے جنہوں نے اسپتال جاتے وقت اپنی آخری سانس لی۔  پولیس نے بس کو ضبط کر لیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زیادہ تر مسافر ٹمپو میں گہری نیند میں تھے۔

Published: undefined

سڑک حادثہ میں 14 سال کی آسمہ بیٹی عرفان عرف بنٹی، عرفان عرف بنٹی (38 سال)، سلمان (8 سال)، زرینہ (35)، آشیانہ (10)، سُکھی (7)، صانف (9) کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں ضلع اسپتال دھول پور ریفر کیے گئے زخمیوں میں 32 سالہ خاتون جولی، اہلیہ عرفان عرف بنٹی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ 10 سال کے ساجد کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ وہیں حادثے میں زخمی 38 سال کے دھرمندر کو ضلع اسپتال دھول پور میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined