قومی خبریں

اجین: مہاکال مندر کے پاس پیش آیا دردناک حادثہ، دیوار گرنے سے 2 عقیدتمندوں کی موت، راحت و بچاؤ کاری شروع

مہاکال مندر کے گیٹ نمبر 4 پر جیوتشاچاریہ پنڈت آنند شنکر ویاس کے مکان کے پاس ایک پرانی دیوار بھربھرا کر منہدم ہو گئی، دیوار کے پاس سامان فروخت کرنے والے کچھ لوگ اس کی زد میں آ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>مہاکال مندر کے قریب ایک دیوار منہدم ہونے کے بعد کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

مہاکال مندر کے قریب ایک دیوار منہدم ہونے کے بعد کا منظر، تصویر سوشل میڈیا

 

مدھیہ پردیش کے اجین واقع مہاکال مندر کے قریب جمعہ کی شام ہوئی تیز بارش کے دوران دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ مندر کے گیٹ نمبر 4 کے پاس کی دیوار اچانک منہدم ہو گئی جس سے کچھ لوگ ملبہ میں دب گئے ہیں۔ اس حادثہ میں 2 عقیدتمندوں کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ملبہ میں دبنے کی وجہ سے زخمی ہوئے کچھ لوگوں کو فوراً راحت و بچاؤ کاری کا عمل شروع کر وہاں سے نکالا گیا اور علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اجین میں اب بھی بارش ہو رہی ہے اور حادثہ کے بعد مندر میں راحت و بچاؤ کاری کا عمل بھی جاری ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اجین میں گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ اس بارش کی وجہ سے ہی مہاکال مندر کے گیٹ نمبر 4 کی دیوار بھربھرا کر اچانک گر گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گیٹ نمبر 4 پر جیوتشاچاریہ پنڈت آنند شنکر ویاس کے مکان کے پاس ایک پرانی دیوار تھی جو منہدم ہو گئی۔ اس دیوار کے پاس سامان فروخت کرنے والے کچھ لوگ موجود تھے جو اس حادثہ کی زد میں آ گئے۔ مہاکال مندر انتظامیہ کو فوراً اس حادثہ کی خبر دی گئی، اور پھر آناً فاناً میں مقامی افسران کو بھی اس کی جانکاری دی گئی۔

Published: undefined

ملبہ میں کتنے لوگ اب بھی دبے ہیں اور کتنے لوگوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے، اس سلسلے میں فی الحال کوئی مصدقہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ ریسکیو ٹیم تیزی کے ساتھ بچاؤ کاری کا عمل جاری رکھے ہوئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما نے دو لوگوں کی موت سے متعلق تصدیق کر دی ہے، حالانکہ ان کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔

Published: undefined

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بہت تیز بارش ہو رہی تھی اور کچھ لوگ چھاتا لے کر گیٹ نمبر 4 پر کھڑے ہوئے تھے۔ اچانک دیوار گر گئی جس میں دو خاتون اور ایک بچہ دب گئے تھے۔ دیوار گرنے کے سبب مزید کتنے عقیدتمند زخمی ہوئے اس کی جانکاری ابھی نہیں مل سکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined