قومی خبریں

دہلی کے قرول باغ میں دردناک حادثہ، مکان منہدم ہونے سے 3 لوگوں کی موت، کئی دیگر ملبہ میں دبے

حادثہ کے وقت آس پاس کے لوگوں کو زلزلہ کے جھٹکے کا احساس ہوا، اس سے سبھی دہشت میں آ گئے، فائر بریگیڈ افسران کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے حادثے کی خبر آئی تھی اور فوراً ہی 5 گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>قرول باغ میں منہدم گھر کا ملبہ</p></div>

قرول باغ میں منہدم گھر کا ملبہ

 
Admin

دہلی کے قرول باغ میں آج اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب ایک رہائشی مکان اچانک منہدم ہو گیا۔ اس حادثہ میں نصف درجن سے زیادہ لوگ ملبہ کے نیچے دب گئے، جن میں سے 3 کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کی خبر ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت و بچاؤ کاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اب تک ملبہ سے تین لاشیں برآمد ہو چکی ہیں اور باقی ملبہ میں دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ کے وقت مکان کے اندر 20 سے زائد لوگ موجود تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پہلے تیز دھماکہ ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان منہدم ہو گیا۔ اس سے آس پاس کے دیگر مکانات بھی اثرانداز ہوئے۔ حادثہ کے وقت وہاں موجود لوگوں کو زلزلہ کے جھٹکے کا احساس ہوا۔ اس سے سبھی میں ایک دہشت پیدا ہو گئی۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ صبح تقریباً 9 بجے حادثہ ہونے سے متعلق فون آیا تھا۔ اس خبر پر فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔ فوری طور پر حادثہ کی جانکاری این ڈی آر ایف کو بھی دی گئی۔ اس کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ افسران کے مطابق ملبہ سے تین لاشیں اب تک نکالی جا چکی ہیں، دیگر پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

منہدم مکان کے آس پاس رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت بہت پرانی تھی اور مخدوش حالت میں تھی۔ فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر اتل گرگ کا کہنا ہے کہ اس مکان کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا ہے۔ نصف درجن سے زائد لوگوں کے ملبہ میں اب بھی دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن میں اب تک تین لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

اس حادثہ پر دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ آتشی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حادثہ کی خبر ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ سے بات کر متاثرین کو ہر ممکن راحت پہنچانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حادثہ کے بارے میں انھوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر سے بھی بات کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined