قومی خبریں

نوئیڈا میں چلتی کار بن گئی آگ کا گولہ، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر بچائی اپنی جان

فائر بریگیڈ محکمہ کے مطابق شدید گرمی کے سبب کار میں لگے ایئر کنڈیشن کے تاروں میں کئی بار شارٹ سرکٹ ہو جاتا ہے، اس کی وجہ سے آگ لگنے کے بیشتر واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کار میں لگی آگ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کار میں لگی آگ، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دہلی-این سی آر میں بھی گرمی سے لوگ بے حال ہیں۔ نوئیڈا میں گرمی کے سبب آگ زنی کے کئی واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ معاملہ ایک کار میں آگ لگنے کا سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چلتی ہوئی کار نوئیڈا میں اچانک آگ کے گولہ میں تبدیل ہو گئی۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ محکمہ کی ایک گاڑی جائے حادثہ پر پہنچی اور اس آگ پر فوری قابو پایا گیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن کار بری طرح جل گئی۔ کار کے ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ محکمہ سے ملی جانکاری کے مطابق پیر کی دوپہر تقریباً 1.55 بجے سپرٹیک مال سیکٹر 61 کے سامنے فلائی اوور پر سیکٹر-71 سے اٹّا مارکیٹ سیکٹر-18 کی طرف جاتی ہوئی کار (ڈی ایل 16 ڈی این 4540) میں آگ لگنے کی خبر ملی۔ خبر ملتے ہی فوراً کارروائی کرتے ہوئے فائر سروس یونٹ موقع پر پہنچی اور آگ کو بجھایا۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے سبب کار میں لگے ایئر کنڈیشنر کے تاروں میں اکثر شارٹ سرکٹ ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے آگ لگنے کے بیشتر واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ افسران کے مطابق کار کی وائرنگ بہت پرانی ہونے کی وجہ سے بھی کئی گاڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined