کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ویکسین کو لے کر کئی اچھیں خبریں سامنے آ رہی ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے جلد ہی کورونا وبا سے ہمیں چھٹکارا مل جائے گا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے کورونا ویکسین لانچ ہونے سے پہلے اس کی تقسیم کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہے، اور ایک خاص موبائل ایپ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ایپ کے ذریعہ آپ ویکسین کی قیمت تو جان ہی سکیں گے، ساتھ ہی یہ بھی جان سکیں گے کہ آپ کس تاریخ کو ویکسین کا ڈوز لے پائیں گے۔ ایپ سے یہ بھی پتہ چلا سکے گا کہ کس مقام پر اور کتنے بجے آپ ویکسین لینے کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر اس ممکنہ موبائل ایپ کے تعلق سے تفصیلی خبر شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس ایپ پر اپنی نجی جانکاری ڈالنے کے بعد آپ یہ جان سکیں گے کہ ویکسین کب اور کس جگہ پر لگنی ہے۔ اس جانکاری کے ملنے کے بعد آپ خود کو ذہنی طور پر تیار کر سکیں گے اور دیگر مصروفیات کو کینسل کر کے ویکسین کے لیے دستیاب رہ پائیں گے۔ اتنا ہی نہیں، اگر ویکسین آپ کے جسم پر منفی اثر ڈالتی ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے خاص انتظام بھی کیے جائیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ’بھارت بایوٹیک‘ کے ذریعہ تیار کیے جا رہے کووڈ-19 ٹیکے کے تیسرے مرحلہ کا ٹرائل جاری ہے اور ’جائڈس کیڈیلا‘ نے بھی پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ کووڈ-19 کا ممکنہ ٹیکہ جنوری 2021 تک بازار میں آ جائے گا۔ بیرون ممالک میں بھی کئی کورونا ویکسین پر ٹرائل چل رہا ہے، اور کچھ تو بازار میں آ بھی چکے ہیں جس کو ہندوستانی بازار میں اتارنے کی کوششیں بھی چل رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز