اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو بیہٹ علاقہ واقع رسول پور میں موجود فوڈ اسٹوریج کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں لگائی گئیں، لیکن 9 گھنٹے سے زیادہ وقت کی سخت مشقت کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ حادثہ میں کسی کی جان نہیں گئی، لیکن گودام میں رکھا آٹا، چینی، گھی، تیل وغیرہ کا پورا اسٹاک پوری طرح سے جل کر خاک ہو گیا۔ یعنی کروڑوں روپے کا نقصان اس آتشزدگی واقعہ میں ہوا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ آس پاس کے لوگوں نے سب سے پہلے ہفتہ کی شب تقریباً 1 بجے آگ کی لپٹیں دیکھیں۔ انھوں نے فوراً مقامی فائر بریگیڈ سروس محکمہ کو اس سلسلے میں مطلع کیا۔ چیف فائر افسر (سی ایف او) پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ فائر اسٹیشن کو ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ خبر ملتے ہی فوراً فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں جائے حادثہ کے لیے روانہ کی گئیں۔ آگ بہت تیز تھی اس لیے آس پاس کے ضلعوں مظفر نگر، میرٹھ، شاملی، امروہہ، بجنور فائر بریگیڈ سے مدد مانگی گئی۔ سبھی ضلعوں کی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔
Published: undefined
سی ایف او نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے گودام میں ٹین شیڈ گر گئی جس سے کثیر مقدار میں تیل، گھی اور دیگر سامانوں نے آگ پکڑ لی۔ اس کے بعد آگ تیزی کے ساتھ پورے احاطہ میں پھیل گئی۔ یہی وجہ ہے کہ فائر بریگیڈ دستہ کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined