قومی خبریں

نوئیڈا میں پراپرٹی تنازعہ پر ایک شخص کا گولی مار کر قتل

نویندر جھا نامی شخص کو اتوار کی شام 7 بجے سیکٹر 137 میٹرو اسٹیشن کے قریب گولی مار کر بدمعاش فرار ہوگئے۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر، یو این آئی

 

نوئیڈا میں پراپرٹی تنازعہ کو لے کر اتوار کی رات ایک شخص کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ مہلوک کی شناخت نویندر جھا کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کا کھوڑا کالونی کے رہنے والے کسی شخص سے پراپرٹی معاملے میں تنازعہ تھا اور کیس عدالت میں بھی چل رہا تھا۔ پولیس نے انہی سب باتوں سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ قتل اسی تنازعہ کے سبب ہوا ہے۔ مہلوک کی اہلیہ نے بھی اس تنازعہ کی وجہ سے ہی کرایہ کے بدمعاشوں سے قتل کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق نوئیڈا پولیس نے جانکاری دی کہ سیکٹر 142 علاقے میں پراپرٹی کے معاملے پر مبینہ تنازعہ میں ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔ تھانہ انچارج پشپ راج سنگھ نے بتایا کہ نویندر جھا کو شام کے قریب 7 بجے سیکٹر 137 میٹرو اسٹیشن کے قریب گولی ماری گئی۔ انہیں زخمی حالت میں نزدیکی فیلکس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں زخم کی تاب نہ لاکر ان کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس افسر نے بتایا ہے کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ نویندر جھا کسی نیرج گپتا نام کے شخص کے ساتھ پراپرٹی تنازعہ میں شامل تھے۔ معاملہ عدالت میں زیر غور تھا۔ پشپ راج نے کہا کہ قتل میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزمین کی تلاش کے لیے چھاپہ ماری بھی شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

پولیس کمشنر (نظم و نسق) شیو ہری مینا نے قتل معاملے میں بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر فارینسک ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے جانچ کا عمل انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں کچھ اہم سراغ ملے ہیں جس پر پولیس ٹیم کام کر رہی ہے۔ شیو ہری مینا نے قاتلوں کی شناخت ہو جانے کی بات کہتے ہوئے ان کو جلد گرفتار کر لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined