قومی خبریں

راجستھان میں بڑا ریل حادثہ ٹل گیا، کوٹا جنکشن کے قریب جودھ پور-بھوپال ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترے

راجستھان کے کوٹا جنکشن کے قریب مسافر ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ ٹرین جودھ پور سے بھوپال جا رہی تھی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: راجستھان میں جمعہ کو ایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔ دیر رات کوٹا جنکشن کے قریب مسافر ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی اور کئی ٹرینوں کو دوسرے ٹریک پر موڑ دیا گیا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جودھپور-بھوپال ایکسپریس ٹرین جودھپور سے بھوپال جا رہی تھی، جب یہ ٹرین جمعہ کی رات دیر گئے کوٹا جنکشن پہنچی، اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ یہ ٹرین جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے جودھ پور سے روانہ ہوئی تھی۔

Published: undefined

ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اترنے کے سبب مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد ریلوے ٹیم نے مسافروں کو ٹرین سے نکالنے میں مدد کی۔ معلومات کے مطابق اب ریلوے ٹریک کو بحال کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ٹرین تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined