قومی خبریں

مرکزی حکومت کا اہم اقدام، پیدائش اور اموات کے اندراج کی تصدیق کے لیے دی گئی آدھار کی اجازت

رجسٹریشن آف برتھ اینڈ ڈیتھ ایکٹ، 1969 کے تحت مقرر کردہ رجسٹرار کو رضاکارانہ بنیادوں پر آدھار نمبر کی ہاں یا نا میں تصدیق کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکز نے دفتر برائے رجسٹرار جنرل آف انڈیا (آر جی آئی) کو ملک میں پیدائش اور اموات کے اندراج کی تصدیق کے لئے آدھار کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم، اس طرح کے رجسٹریشن کے لیے آدھار لازمی نہیں ہے۔

Published: undefined

گزشتہ روز 27 جون 2023 کو شائع ہونے والے ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آر جی آئی آفس کو پیدائش اور اموات کے اندراج کے دوران فراہم کردہ شناختی تفصیلات کی تصدیق کے لیے آدھار ڈیٹا بیس کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

Published: undefined

اس کے مطابق رجسٹریشن آف برتھ اینڈ ڈیتھ ایکٹ، 1969 کے تحت مقرر کردہ رجسٹرار کو رضاکارانہ بنیادوں پر آدھار نمبر کی ہاں یا نا میں تصدیق کرنے کی اجازت دی جائے گی، تاکہ پیدائش کے اندراج کی صورت میں بچے، والدین اور اطلاع دینے والے کی شناخت قائم رہ سکے۔ اسی طرح موت کے اندراج کی صورت میں والدین، شریک حیات اور اطلاع دہندہ کی شناخت قائم رکھی جا سکے گی۔

Published: undefined

ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ آدھار کی تصدیق کے استعمال کے سلسلے میں ان رہنما خطوط پر عمل کریں گے جو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ وضع کیا گیا ہے۔ وزارت نے سال 2020 میں قوانین کو مطلع کیا تھا جس کے مطابق مرکزی حکومت گڈ گورننس، عوامی فنڈز کے رساؤ کو روکنے اور زندگی میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے اداروں سے درخواست کر کے آدھار کی تصدیق کی اجازت دے سکتی ہے۔

Published: undefined

اصولوں کے مطابق، وزارت یا ریاستی حکومتیں جو آدھار کی توثیق کو استعمال کرنے کی خواہشمند ہیں، اس طرح کی تصدیق کو درست ثابت کرنے کے لیے ایک تجویز تیار کریں گی اور اسے مرکزی حکومت کو یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کا حوالہ دینے کے لیے پیش کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined