دہلی ایئرپورٹ پر آج اس وقت افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا جب ایک ہی ایئرلائنس کی دو فلائٹس کو ایک ہی وقت پر پرواز بھرنے اور لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔ حالانکہ کنٹرول روم نے وقت رہتے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا حادثہ ٹال دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر بدھ کی صبح وِستارا ایئرلائنس کی ایک فلائٹ کو لینڈ کرنے کی اے ٹی سی سے اجازت ملی تھی، دوسری طرف اسی وقت وِستارا کی ہی ایک دیگر فلائٹ کو پرواز بھرنے کے لیے بھی اجازت مل گئی۔ اس طرح ایک بڑا حادثہ سرزد ہونے کے آثار پیدا ہو گئے، لیکن وقت رہتے معاملے کو سنبھال لیا گیا۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ٹھیک وقت پر اے ٹی سی کے ذریعہ پرواز بھرنے والی فلائٹ کو لے کر ایک ہدایت جاری کی گئی اور کہا گیا کہ پرواز کو کچھ دیر کے لیے روک دی جائے۔ اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فلائٹ کے عملہ نے رَنوے سے ہٹا کر مسافر طیارہ کو پارکنگ میں لگا دیا جس سے ایک انہونی ہوتے ہوتے بچ گیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ وِستارا کی فلائٹ یوکے725 دہلی سے باگ ڈوگرا کے لیے پرواز بھرنے والی تھی۔ اسی وقت وِستارا کی ہی فلائٹ احمد آباد سے دہلی لینڈ کرنے جا رہی تھی۔ یہ دونوں فلائٹ برابر والے رَنوے کا استعمال کرنے والی تھیں۔ دونوں طیاروں کو ایک ہی وقت پر اجازت ملی، لیکن اے ٹی سی نے معاملے کو اپنے کنٹرول میں لیا اور باگ ڈوگرا جا رہی فلائٹ کی پرواز روک لی۔
Published: undefined
ایئرپورٹ کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ایئر ٹرافک کنٹرول (اے ٹی سی) کی ہدایت کے بعد باگ ڈوگرا جا رہی فلائٹ پارکنگ میں لوٹ آئی۔ افسران کے مطابق اس کے بعد فلائٹ میں دوبارہ ایندھن بھرا گیا اور بریک وغیرہ بھی چیک کیا گیا تاکہ یہ یقینی کیا جا سکے کہ خراب موسم ہونے پر فلائٹ واپس آ سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined