اجمیر: کانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے کاروبار بند ہوگئے جس سے 45 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری بڑھی ہے۔
اجمیر پارلیمانی حلقے کے باندن باڑا میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں منعقد عوام جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے لوگوں کے پاس پیسوں کی کمی سے مال کی خرید نہیں ہوئی اور کارخانے بندہوگئے،اس سے بے روزگاری بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45برسوں میں ملک میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈیزل نہ ڈالنےسے ٹرک رک جاتا ہے،اسی طرح پیسہ نہ ہونےسے کارکھانے بھی نہیں چل پاتے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کی معیشت کو مضبوط بناناچاہتی ہے تاکہ کارخانے کھلیں اور لوگوں کو روزگار ملے۔ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ انل امبانی اور میہل چوکسی سمیت 15 افراد کا 55 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کردیا لیکن کسانوں کا قرض معاف کرنے کے بارے میں سوچا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرح امیر اور غریب کا الگ الگ ملک نہیں ہے بلکہ ایک ہی ملک بنے گا جس میں قومی بجٹ کے ساتھ کسانوں کا الگ بجٹ بنے گا۔کسانوں کوپہلے ہی پتہ چل جائےگا کہ فصل کی امدادی رقم کیا ہوگی،اور بونس کتنا ملے گا اور کتنا قرض معاف ہوگا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر نوجوان صنعت کاروں کو کارخانے لگانےکےلئے حکومت سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں پڑےگی۔انہوں نے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کاروبار کھڑے کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور بے روزگاری ختم ہوگی۔ انہوں نے پارلیمنٹ،اسمبلی کے ساتھ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو 33فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ بھی دہرایا۔انہوں نے کہا کہ ’نیائے یوجنا‘کے چھ ہزار روپے ہر مہینے خواتین کے کھاتے میں ڈالے جائیں گے۔ زکی حکومت آئی تو کسی بھی کسان کو قرض نہ چکانے کی صورت میں جیل نہیں جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرح امیر اور غریب کا الگ الگ ملک نہیں ہے بلکہ ایک ہی ملک بنے گا جس میں قومی بجٹ کے ساتھ کسانوں کا الگ بجٹ بنے گا۔کسانوں کوپہلے ہی پتہ چل جائےگا کہ فصل کی امدادی رقم کیا ہوگی،اور بونس کتنا ملے گا اور کتنا قرض معاف ہوگا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر نوجوان صنعت کاروں کو کارخانے لگانےکےلئے حکومت سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں پڑےگی۔انہوں نے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کاروبار کھڑے کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور بے روزگاری ختم ہوگی۔ انہوں نے پارلیمنٹ، اسمبلی کے ساتھ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ بھی دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ’نیائے یوجنا‘ کے چھ ہزار روپے ہر مہینے خواتین کے کھاتے میں ڈالے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined