نئی دہلی: چوہان با نگر وارڈ 227 سے کانگریس امیدوار شگفتہ چودھری کی حمایت میں گلی نمبر 6 چوہان بانگر میں جلسہ عام کا انعقاد سلطان کھلونے والے کی صدارت میں کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے کانگریس کو حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی۔ جلسہ کا آغاز شاہد قریشی، شمیم کولر والے اور ان کی ٹیم نے چودھری متین احمد چودھری زبیر احمد کو نوٹوں کا ہار پہنا کر کیا اور مقامی لوگوں نے شگفتہ چودھری زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
Published: undefined
اپنی تقریر میں چودھری زبیر احمد نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل میں نے آپ لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان کو وقت پر پورا کیا۔ ان میں سب سے اہم لڑکیوں کے لئے لائبریری، صفائی ملازمین کی حاضری عوام خود لگائیں گے، لینٹروں پر رشوت کو ختم کرنا، اور وارڈ میں صفائی کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے لڑکیوں کے لئے لائبریری بنائی تو لڑکوں نے مطالبہ کیا ہم نے بھی ووٹ دیا ہے، ہمیں بھی لائبریری چاہئے۔ میں آج آپ سے وعدہ کرتا ہوں، لڑکوں کو بھی لائبریری بنا کر دیں گے۔ ساتھ ہی چوہان بانگر وارڈ میں نالیوں کو پاٹنے کا کام کریں گے۔
Published: undefined
چودھری متین احمد نے اپنے خطاب میں ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ سب سے بڑی طاقت ہے اور اس طاقت کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔ تاکہ آپ کے علاقے میں ترقیاتی کام ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلم پور اسمبلی حلقہ میں لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے 30 سال زائد ہو گئے۔ ہم ہمیشہ لوگوں کے درمیان رہتے ہیں، لیکن ایک دو مرتبہ عوام نے دوسرے لوگوں کو موقع دیا لیکن وہ آج اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اہم شرکاء میں مطاہر علی، حاجی مقصود جمال، حاجی نصیر، افسر خان جاوید برقی، شمیم خان، علاؤ الدین انصاری، شبیر بھائی، الطاف ادریسی، محمد عامر، ضرار احمد، شمیم بانو، رخسانہ رانی، آشا رانی، شمیم کولر والے، محبوب خان، تاج الدین، علی مکرم خان، کے نام قابل ذکر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز