اتر پردیش میں کئی شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کے نام بدلے جا چکے ہیں، اور کئی شہروں کے نام بدلنے کے لیے مطالبات بھی لگاتار ہو رہے ہیں۔ اس درمیان الٰہ آباد سنٹرل یونیورسٹی کے ہالینڈ ہال ہاسٹل کا نام بدلنے سے متعلق سیاست شروع ہو گئی ہے۔ یہ مطالبہ کوشامبی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ونود سونکر نے کیا ہے۔ انھوں نے ہالینڈ ہال ہاسٹل کا نام بدلنے کی سفارش کرتے ہوئے گزشتہ 18 مئی کو ایک خط بھی مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو لکھا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے خط میں الٰہ آباد سنٹرل یونیورسٹی کے ہالینڈ ہال ہاسٹل کا نام بدلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کچھ اہم باتیں مرکزی وزیر تعلیم کے سامنے رکھی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ولیم ہالینڈ الٰہ آباد یونیورسٹی سوسائٹی 1974 سے 1995 تک اس کو چلاتی رہی۔ 1995 میں اس سوسائٹی کا وجود ختم ہو گیا۔ لیکن اس وقت ہالینڈ ہال ہاسٹل کسی بھی سوسائٹی اور یونیورسٹی کے ماتحت نہیں ہے۔ ایسے حالات میں اس کی دیکھ بھال، اس کے رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری کسی کی نہیں رہ گئی ہے۔ اس وجہ سے ہاسٹل میں رہنے والوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رہنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہاسٹل کی حالت بھی خراب ہو رہی ہے۔ ہاسٹل میں بنے کمرے مخدوش ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اس ہاسٹل کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے میموریل ہاسٹل رکھے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے مرکزی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہالینڈ ہال ہاسٹل اور اس سے جڑی زمین کو مرکزی حکومت کے ذریعہ حاصل کر یونیورسٹی کو سونپ دیا جائے۔ خط میں ہالینڈ ہال ہاسٹل کے اوپر جتنے بھی بقایہ جات اور قرض ہیں، انھیں معاف کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پھر سے ہالینڈ ہال ہاسٹل کی باز آبادکاری اور سجاوٹ کا مطالبہ خط میں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز