سری نگر: جموں سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل اور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی ایک خاتون کی موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد لوگوں میں ایک دہشت کا ماحول بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: undefined
آچاریہ شری چندرا کالج آف میڈیکل سائنسز سدھرا جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر رویندر رتن پال نے ایک مقامی خبر رساں ادرے کو بتایا کہ ترکوٹہ نگر جموں سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ وکیل کا ہسپتال میں موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی وکیل کے نمونے چند دن قبل لئے گئے تھے اور اتوار کی شام دیر گئے ان کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا۔
Published: undefined
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بوگام سے تعلق رکھنے والی ایک 65 سالہ خاتون کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں کووڈ 19 کے نوڈل افسر ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ بوگام کولگام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں 22 مئی کو داخل کیا گیا تھا جہاں اس کی اگلے روز موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے تھے اور اس کی لاش کو جی ایم سی کے لاش گھر میں رکھا گیا تھا۔ موصوف ڈاکٹر نے بتایا کہ متوفی خاتون کا کورونا ٹیسٹ پیر کے روز مثبت آیا۔
Published: undefined
ترکوٹہ نگر جموں اور کولگام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ان دو افراد کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 20 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 3 جموں کے رہنے والے ہیں۔ وادی میں کورونا سے اب تک ضلع سری نگر میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں جہاں 6 افراد اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ ضلع اننت ناگ اور بارہمولہ میں چار چار جبکہ کولگام میں تین، بڈگام میں دو اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined