قومی خبریں

پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز

ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر سیکورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویریو این آئی</p></div>

تصویریو این آئی

 

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرحدی علاقے بالا کوٹ سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بالا کوٹ سیکٹر کے دھابی دھرتی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے اتوار کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا اور ایک وسیع العریض جنگلی علاقے میں پہرے بٹھا دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر سیکورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز پونچھ کے کئی سرحدی علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں کو سیل کیا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق فوج نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کئی سرحدی علاقوں میں فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ امکانی دراندازی کو ناکام بنایا جاسکے۔ معلوم ہوا ہے کہ اضافی اہلکاروں کو سرحدی علاقے کی طرف روانہ کیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک سرحدی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتطار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined