قومی خبریں

یوپی کے متھرا میں کنجھاولا جیسا واقعہ، سڑک پر کئی کلومیٹر تک گھسیٹی گئی لاش

لاش یمنا ایکسپریس وے پر کئی کلومیٹر تک گاڑی میں پھنسی رہی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار میں پھنسی لاش کو 11 کلومیٹر تک گھسیٹا گیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میدیا</p></div>

سوشل میدیا

 

متھرا: اتر پردیش کے متھرا ضلع میں دہلی کے کنجھولا جیسا واقعہ پیش آیا ہے۔ متھرا کے تھانہ مانٹ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر کئی کلومیٹر تک ایک کار میں ایک لاش پھنسی ہوئی تھی۔ کار جب مونٹ ٹول پلازہ پر پہنچی تو ایکسپریس وے کے سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کے نیچے پھنسی لاش کو دیکھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار میں پھنسی لاش کو تقریباً 11 کلومیٹر تک گھسیٹا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق کار آگرہ سے نوئیڈا کی طرف جا رہی تھی۔

Published: undefined

گاڑی دہلی کا رہائشی وریندر چلا رہا تھا، جس کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتار شخص نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ وہ پیر کی رات کو گہری دھند میں مشکل سے دیکھ سکتا تھا اور اسے اپنی گاڑی کے نیچے پھنسی ہوئی لاش کا علم نہیں تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریگن بسن نے کہا، "گزشتہ رات ایکسپریس وے پر گھنی دھند تھی، اس لیے حد نگاہ کم تھی، جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کار کے نیچے آ گیا۔‘‘

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے اور راستے میں حفاظتی کیمروں کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کس کی موت واقع ہوئی ہے اور کس طرح۔ اس سے پہلے، یکم جنوری کی صبح دہلی کے کنجھاولا میں ایک کار انجلی سنگھ (20) کی اسکوٹی سے ٹکرائی تھی اور لڑکی کو تقریباً 12 کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئی تھی۔ اس واقعے میں لڑکی کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس اس معاملے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined