مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں زبردست آتشزدگی کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بلند مسجد کے پاس پیش آیا ہے اور اس آگ کی زد میں آ کر کئی جھونپڑیاں خاکستر ہو گئی ہیں۔ آگ بہت شدید تھی جس کو بجھانے کے لیے جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں پہنچیں اور کسی طرح آگ پر قابو پایا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتیاطاً پورے علاقے کو خالی کرا لیا ہے اور آگ کی شدت میں کمی لانے کی کوشش جاری ہے۔ دہلی فائر بریگیڈ سروس کے افسران کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز شاستری پارک علاقہ میں ایک جھگی میں آگ لگی تھی جو دھیرے دھیرے قریبی جھگیوں میں بھی پہنچ گئی۔
Published: undefined
ابتدائی رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ آگ ایک گیس سلنڈر میں دھماکہ کے بعد لگی جو تیزی کے ساتھ پھیلتی ہی چلی گئی۔ واقعہ بدھ کی دوپہر کا ہے جب گیس سلنڈر میں رساؤ کی وجہ سے اچانک دھماکہ ہو گیا۔ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی اس واقعہ کے تعلق سے تفصیل کا انتظار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز