مہاراشٹر کے مصروف ترین انکلیشور-برہان پور شاہراہ پر پیر کے روز ایک کار اور ڈمپر ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں 10 لوگوں کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی جب کہ 6 زخمی افراد کو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 کی حالت سنگین ہے۔ فیض پور پولس تھانہ کے افسر مہندر ایس مہاجن نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’متاثرین میں زیادہ تر ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ 100 کلو میٹر کی دوری پر واقع چوپڑا میں ایک سماجی پروگرام میں حصہ لے کر مکتئی نگر واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔
Published: undefined
مہلوکین کی شناخت منگلا ڈی چودھری، پربھاکر این چودھری، پربھا بی چودھری، اشلیشا یو چودھری، سونالی جے چودھری، ریا جے چودھری، پرینکا این چودھری، سونالی ایس مہاجن، سمن ایس پاٹل، سنگیتا ایم پاٹل کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کے نام شیوم پی چودھری، مینا پی چودھری، سرویش این چودھری، ادیتی ایم پاٹل اور سنیتا آر پاٹل ہیں۔ انھیں نے حادثہ کے قریب واقع اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
مہاجن نے کہا کہ گاڑی ڈرائیوروں کی شناخت دھنراج جی کوہلی اور ڈمپر ٹرک ڈرائیور مکند جی بھنگیلے کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ کے اسباب کی جانچ چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں ایک آٹو رکشہ اور بس کی زبردست ٹکر ہوئی تھی۔ اس ٹکر کے بعد بس جا کر کنویں میں گر گئی تھی۔ اس حادثہ میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ پولس نے بتایا تھا کہ ٹکر کے بعد دونوں ہی گاڑیاں سڑک کنارے واقع کنویں میں گر گئی تھیں جس کی وجہ سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز