نئی دہلی: آج سپریم کورٹ آف انڈیا کے لیے تاریخ ساز دن ہے کیونکہ اب عام لوگ بھی سپریم کورٹ کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے۔ دراصل، آج سے آئینی معاملات کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے آئینی بنچ کے سامنے مقدمات کی سماعت کے لائیو ٹیلی کاسٹ کا انتظام کیا ہے۔ جن معاملات کی لائیو اسٹریممنگ کی جانی ہے، ان میں اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے ریزرویشن، مہاراشٹر شیوسینا تنازعہ، دہلی مرکز تنازعہ شامل ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے ہی کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ آئینی بنچ کے مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ کے لیے کیا گیا ہے۔ فی الحال آئینی معاملات کی لائیو اسٹریمنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی میں مکمل عدالتی اجلاس کے دوران لیا گیا۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ 26 ستمبر 2018 کو ایک قانون کے طالب علم کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سنایا تھا کہ آئینی اور قومی اہمیت حامل مقدمات کی عدالتی کارروائیوں کی براہ راست نشریات کی اجازت دی جانی چاہئے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ کشادگی ’سورج کی روشنی‘ کی طرح ہے جو ’بہترین جراثیم کش ہے۔‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز