مہاراشٹر کے پونے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ اس میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے اور سبھی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ اس حادثہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک سنسان علاقہ میں گرتا ہے جس کے بعد وہاں آگ کے کچھ شعلے دکھائی پڑتے ہیں۔ اس حادثہ کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں ان میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ اِدھر اُدھربکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایک پرائیویٹ ہوابازی کمپنی کا تھا جس نے ممبئی سے حیدر آباد کے لیے پرواز بھری تھی۔ جب ہیلی کاپٹر پونے سے گزر رہا تھا تو اچانک حادثہ کی زد میں آ کر زمین پر آ گرا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور دو دیگر مسافروں کے سوار ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ بقیہ دو مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال لے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
پونے سٹی ایس پی پنکج دیشمکھ نے ہیلی کاپٹر حادثہ کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ حادثے میں زخمی ہوئے ہیں انھیں بہتر علاج مہیا کرایا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ پونے کے پوڈ گاؤں میں پیش آیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ حالانکہ ابتدائی جانچ میں تکنیکی خرابی کی بات سامنے آ رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بارش کی وجہ سے پونے کا موسم خراب ہے، اور حادثہ کی یہ بھی وجہ ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined