قومی خبریں

اتنی گرمی! انسان تو کیا جانور بھی پریشان، چمگادڑیں ہلاک ہونے لگیں

اوڈیشہ کے جاج پور ضلع میں گرمی کی لہر کی وجہ سے چمگادڑیں مر رہی ہیں۔ ایسے میں چمگادڑوں کو بچانے کے لیے محکمہ جنگلات کی جانب سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
Praveen Bajpai

بھونیشور: شدید گرمی اور دھوپ کے ساتھ گرم ہواؤں نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کا بھی جینا محال کر دیا ہے۔ اوڈیشہ کے جاج پور ضلع میں گرمی کی لہر کی وجہ سے چمگادڑیں مر رہی ہیں۔ ایسے میں چمگادڑوں کو بچانے کے لیے محکمہ جنگلات کی جانب سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ دراصل چمگادڑیں گرم ہوا کی لہر کے ساتھ براہ راست رابطے میں آتی ہے اور نیچے گر کر مر جاتی ہیں۔

Published: undefined

کبات باندھا گاؤں چمگادڑوں کا محفوظ مسکن سمجھا جاتا ہے، جہاں چمگادڑوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ برہمنی ندی کے کنارے تین بڑے اور پرانے درخت ہیں جہاں تقریباً 5000 چمگادڑیں پائی جاتی ہیں۔ گاؤں والے انہیں مقدس سمجھتے ہیں اس لیے ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ چلچلاتی گرمی سے چمگادڑوں کی اموات سے گاؤں والے بھی پریشان ہیں۔

Published: undefined

محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ تین دنوں میں یہاں شدید گرمی کی وجہ سے 8 چمگادڑوں کی موت ہو گئی ہے۔ جب گاؤں کے لوگوں نے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی تو اہلکار موقع پر گئے اور پانی چھڑکنے والی مشین کی مدد سے ان پر پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ اہلکار نے کہا کہ چمگادڑوں پر پانی کا چھڑکاؤ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک گرمی کچھ کم نہیں ہو جاتی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح اوڈیشہ میں بھی چلچلاتی دھوپ اور گرم ہوا نے لوگوں کا باہر جانا مشکل بنا دیا ہے۔ ریاست کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43-44 ڈگری پر برقرار ہے۔ یہاں تک کہ محکمہ موسمیات نے گنجام، پوری، جگت سنگھ پور اور سنبل پور میں لو چلنے کے حالات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم، آئی ایم ڈی نے ریاست میں کئی مقامات پر اگلے پانچ دنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined