دارالحکومت دہلی میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ ہوا ہے، یہاں کے اکشر دھام فلائی اوور پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگ جانے سے 3 افراد زندہ جل گئے، مرنے والوں میں خاتون اور اس کی دو بیٹیاں شامل ہیں، حالانکہ خاتون کا شوہر کسی طرح ایک بیٹی کو بچانے میں کامیاب رہا، بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں سی این جی لیک ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
خبروں کے مطابق گزشتہ اتوار کی دیر شام کو پورا خاندان گھومنے نکلا تھا، کالکا جی گھومنے کے بعد سبھی لوگ اکشر دھام مندر جا رہا تھے تبھی چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی، بتا دیں کہ گاڑی میں تین چھوٹی بچیاں اور ان کے ماں، باپ سوار تھے، آگ اتنی تیزی سے لگی کہ گاڑی کے پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی خاتون رنجنا اور اس کی پانچ اور ڈیڑھ سالہ بچی کو باہر نکلنے کا موقع تک نہیں ملا، اس دوران آگ لگتے ہی کار چلا رہے اپیندر نے آگے بیٹھی بچی کو فوری طور پر باہر نکال لیا، لیکن پیچھے بیٹھی رنجنا اور اس کی دونوں بیٹیاں آگ میں جل گئیں۔ اپنی آنکھوں کے سامنے بیوی اور دو بچیوں کو چیختے چلاتے اور زندہ جلتے ہوئے دیکھ چکے اپیندر بدحواس ہیں۔
Published: undefined
پولس کے مطابق اوپیندر مشرا اپنے خاندان کے ساتھ رام پارک، لونی میں رہتے ہیں، خاندان میں بیوی رنجنا مشرا، تین بیٹیاں ردّھی، سدّھی اور نکی تھے؛ اوپیندر ایک نجی کمپنی میں جاب کرتے ہیں، اتوار کی دوپہر وہ اپنے پورے خاندان کو اپنی ڈٹسن گو کار سے كالكاجی مندر لے کر گئے تھے، وہاں سے وہ اکشردھام مندر کو دیکھنے کے لئے آرہے تھے، جیسے ہی ان کی کا اکشردھام فلائی اوور پر چڑھنے لگی، تبھی یہ خوفناک حادثہ رونما ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined