قومی خبریں

دیکھتے ہی دیکھتے زمیں دوز ہو گئی چار منزلہ عمارت، ایک شخص کی موت، متعدد زخمی

مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ لوگوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا تھا، لیکن پھر بھی یہ لوگ اس میں رہ رہے تھے، اب ہماری ترجیح ملبہ میں پھنسے لوگوں کو بچانا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایک طرف مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان جاری ہے، اور دوسری طرف ممبئی میں ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ممبئی واقع کرلا علاقہ میں موجود چار منزلہ عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمیں دوز ہو گئی جس کے بعد آس پاس افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگ ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے لگے، اور فوراً ہی بی ایم سی کی ٹیم بھی راحت و بچاؤ کام کے لیے پہنچ گئی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق تقریباً درجن بھر لوگوں کو ملبے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ میں اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہو ئی ہے، جب کہ ملبہ سے نکالے گئے متعدد زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اب بھی ملبہ میں کم و بیش 20 افراد دبے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بی ایم سی نے بلڈنگ خالی کرنے کی ہدایت پہلے سے دی ہوئی تھی، اس کے باوجود تقریباً 10 کنبوں نے بلڈنگ کو خالی نہیں کیا تھا۔

Published: undefined

بہرحال، عمارت منہدم ہونے کی خبر ملنے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتےہوئے بتایا کہ ’’ان لوگوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا تھا، لیکن پھر بھی یہ لوگ اس میں رہ رہے تھے۔ اب ہماری ترجیح ملبہ میں پھنسے لوگوں کو بچانا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined