بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت معاملہ پر سی بی آئی جانچ شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایمس کے 4 ڈاکٹروں کی فورنسک ٹیم ممبئی پہنچی ہے جو سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی جانچ کرنے والی ہے۔ دراصل سوشانت کی موت معاملہ میں اب سب سے زیادہ سوال پوسٹ مارٹم رپورٹ کو لے کر ہی اٹھ رہے ہیں۔ اسی لیے دہلی ایمس کے ڈاکٹروں کی ٹیم سوشانت کی اٹاپسی کی جانچ کرنے ممبئی پہنچ چکی ہے۔ ایمس فورنسک محکمہ کے سربراہ سدھیر گپتا کی قیادت والی یہ ٹیم آئندہ دو دنوں میں اپنی رپورٹ سونپ سکتی ہے۔ اس رپورٹ کو کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہو جائے گا کہ سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کتنی درست تھی۔
Published: undefined
اس درمیان سوشانت کے والد کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ سوشانت کے گلے پر ملے نشان ہینگنگ کے کم نظر آتے ہیں، بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے گلا گھونٹ کر مارنے پر جو نشان بنتا ہے، یہ کچھ ویسا ہی ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ سوشانت کی ایک آنکھ دوسری کے مقابلے زیادہ کھلی ہوئی تھی اور ان سب باتوں کا ذکر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نہیں کیا گیا ہے۔ ایمس فورنسک ٹیم ان باتوں کو لے کر بھی تفتیش کر سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سوشانت کا پوسٹ مارٹم نصف رات کو ممبئی واقع کپور اسپتال میں ہوا تھا۔ اب پتہ چلا ہے کہ کپور اسپتال نے ممبئی پولس کو ایک سپلیمنٹری پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی دی تھی، جس میں سوشانت کی موت کا ممکنہ وقت بتا دیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سوشانت کی موت پوسٹ مارٹم سے 12 سے 15 گھنٹے پہلے ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز