قومی خبریں

ہندوستان سے دبئی جا رہے طیارہ کی پاکستان میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ

اسپائس جیٹ نے بتایا کہ طیارہ بوئنگ 737 احمد آباد سے دبئی جا رہا تھا، اس درمیان ایک 27 سالہ مسافر دھاکھال درمیش کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد طیارہ کو کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>اسپائس جیٹ / سوشل میڈیا</p></div>

اسپائس جیٹ / سوشل میڈیا

 

ہندوستان سے دبئی روانہ ہوئے اسپائس جیٹ طیارہ کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 دسمبر کی دیر شب تقریباً 9.30 بجے اسپائس جیٹ ایئرلائنس کے ایک طیارہ کی کرچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ تکنیکی خامی نہیں تھی، بلکہ ایک مسافر کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ لیا گیا۔

Published: undefined

اسپائس جیٹ نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ طیارہ بوئنگ 737 احمد آباد سے دبئی جا رہا تھا۔ اسی درمیان ایک 27 سالہ مسافر دھاکھال درمیش کا شگر لیول کم ہونے کی وہج سے انھیں دل کا دورہ پڑ گیا۔ اس کے بعد طیارہ کو پاکستان کے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ یہاں میڈیکل ٹیم نے مسافر کو ایمرجنسی طبی امداد دی۔ علاج کے بعد مسافر ٹھیک ہو گیا اور طیارہ دوبارہ دبئی کے لیے روانہ ہوا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 نومبر کو بھی اسی طرح کا معاملہ پیش آیا تھا۔ تب انڈیگو ایئرلائنس کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب سے حیدر آباد جانے والے انڈیگو طیارہ میں میڈیکل ایمرجنسی آ گئی تھی۔ فلائٹ میں ایک مسافر کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے سبب انھیں فلائٹ کو پاکستان کے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی تھی۔ حالانکہ مسافر کی جان نہیں بچ پائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined