قومی خبریں

بہار میں کھانا پکانے کے دوران آگ لگ گئی، ایک خاتون سمیت 3 بچوں کی موت

اس واقعہ میں گھر کے تمام چھ افراد بری طرح جھلس گئے۔ سبھی کو مقامی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں سے انھیں صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد ان سبھی کو بہتر علاج کے لیے پورنیہ ریفر کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر: آئی اے این ایس

 

بہار کے کشن گنج ضلع کے پواکھلی میں کھانا پکانے کے دوران ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے سے ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کی موت ہو گئی، جبکہ دو افراد بری طرح جھلس گئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

پولس کے مطابق منگل کی رات پواکھلی نگر پنچایت کے تحت نانکار گاؤں میں محمد انصار کے گھر میں کھانا پکانے کے دوران ایل پی جی سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعہ میں گھر کے تمام چھ افراد بری طرح جھلس گئے۔ سبھی کو فوری طور پر علاج کے لیے مقامی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں سے انھیں صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد ان سبھی کو بہتر علاج کے لیے پورنیہ ریفر کر دیا گیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون، اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت محمد انصار کی بیوی صاحبہ (30)، ان کی بیٹیاں انیشا (8) اور آروشی (4) اور بیٹے انیس (5) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو دیگر افراد پورنیہ کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined